Home Latest News Urdu چین نے تجارتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
Latest News Urdu - March 22, 2022

چین نے تجارتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

.

اسلام آباد میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ مشترکہ طور پر ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ چین نے مزید پاکستانی چاول درآمد کرنے کی اجازت دے کر چین کو پاکستانی برآمدات بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس سے دونوں کے درمیان تجارتی توازن بہتر ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کی بہترین تصویر پیش کرتے ہیں۔ مزید برآں، دونوں اسٹریٹجک شراکت داروں نے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Comments Off on چین نے تجارتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔