چین پاکستان کے گوشت کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے تحقیق ، ویکسینز اور عملہ کو تربیت فراہم کر سکتا ہے۔
.
چائینہ اکنامک نیٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کو امید ہے کہ جلد ہی پاکستانی گوشت کی برآمدات چینی منڈی میں داخل ہوجائیں گی۔ ہی چینگ،جو چین زرعی یونیورسٹی کے کالج آف ویٹرنری میڈیسن کے پروفیسر ہیں نے کہا ہےکہ چینی تحقیقی ادارے پاکستان کو جدید ترین ٹیکنالوجی ، ویکسین اور عملہ کو تربیت فراہم کر سکتے ہیں لٰہذا پاکستان چین کے لئے سرٹیفائڈ اور ایف ایم ڈی فری گوشت اور دودھ کی مصنوعات تیار کرسکتا ہے۔ . اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں چین ایک گوشت درآمد کرنے والا بڑا ملک ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے چین گوشت کا ایک بڑا درآمد کنندہ ہے جبکہ جانوروں کی افزائش پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور دونوں ممالک کے مابین گوشت کی تجارت میں اضافہ دونوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …