گورنر بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں سی پیک کے کردار کی تعریف۔
.
گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے نیشنل پولیس اکیڈمی (این پی اے) لاہور کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پیز) سے گفتگو کرتے ہوئے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے سبب بلوچستان سمیت پورا خطہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا ایک مرکز بن جائے گا۔ اس ضمن میں انہوں نے نئی نسل کو تکنیکی تعلیم مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں سی پیک پراجیکٹس سے فائدہ اٹھانے کے لئے جدید صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…