یومِ پاکستان کے حوالے سے چین کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت کو مبارکباد۔
.
چینی صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یومِ پاکستان کی مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ چینی صدر نے خط میں کہا ہے کہ چین پاکستان تعلقات کی ترقی ان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور وہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ تعاون کے سلسلے کو مزید مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ دونوں ممالک اور عوام تعلقات کےثمرات سے بہرہ مند ہوسکیں۔یوم پاکستان کے موقع پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ لی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ چین پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ مسٹر وانگ یی نے بھی مبارکبادی خط میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پاکستان کے قومی دن پر مبارکباد دی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …