افغانی مال بردار جہاز کی پہلی کھیپ اگلے ہفتے گوادر بندرگاہ پہنچ جائے گی۔۔۔
وزارت امورِ میری ٹائم نے سب کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ گوادر بندرگاہ میں ٹرانزٹ تجارت اور ٹرانزٹ شپمنٹ تجارت کا باقائدہ آغاز ہو چکا ہے۔اور پہلی مال بردار جہاز اگلے ہفتے بندرگاہ کا رخ کرے گا۔ گروپ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ترامیم کے بعد افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کا اطلاق کیا جائے گا۔ سینیٹ کی باڈی کو افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کی اگلے ہفتے یعنی 8 اکتوبر کو گوادر پہنچنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔خیال رہے کہ اس پیش رفت سے گوادر بندرگاہ سنگاپور اور دبئی کے بندرگاہوں کا ہم سر بن جائے گا چونکہ یہ کارگو ڈیمرج کے اخراجات سے مستثنٰی ہے اور تین ماہ تک ذخیرہ کاری کی سہولت بھی میسر ہے۔اس اجلاس میں بندرگاہ کے مختلف احاطوں میں فِش پراسیسنگ سٹوریج کی سہولیات مہیا کرنے کے نکتہ جات زیرِ بحث آئے۔اس کے علاوہ بندرگاہ میں کسی بھی قسم کے اضافی ٹیکسز نافذ نہ کرنے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …