افغان۔پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت ڈی اے پی کھاد کا ایک اور جہاز گوادر بندرگاہ پہنچ گیا
.
سی پیک کے تحت آپریٹ ہونے والی گوادر بندرگاہ کو افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت تقریبا 28,000 میٹرک ٹن سے لدا ڈی اے پی کھاد کا ایک اور بڑا بحری جہاز موصول ہوگیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے حکام کے مطابق بندرگاہ پر موصول ہونے والی ڈی اے پی کھاد چمن اور طورخم کے راستے منتقل کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بندرگاہی شہر میں پورا ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر پورٹ جانے کے منتظر ٹرکوں سے بھرا ہوا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…