Home Latest News Urdu نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر55 فیصد کام مکمل ہو چکا،2ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہو جائے گا۔
Latest News Urdu - January 16, 2023

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر55 فیصد کام مکمل ہو چکا،2ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہو جائے گا۔

.

 

گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک اہلکار کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ(این جی آئی اے) نے نیا تعمیری معیار حاصل کر لیا، اس کا کثیر سطح کا 55 فیصد کام مکمل ہو چکا اور 2 ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس کی تعمیر پرلاگت کا تخمینہ 51 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ جدید حفاظتی خصوصیات کی تنصیب پر پیشرفت، این جی آئی اے کا لازمی حصہ 39 ہولڈ یا ہینڈ بیگج اسکیننگ مشینوں کی تنصیب کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ نئی مشینوں کی تنصیب کے بعد مسافروں کی سکریننگ کے حوالے سے قابل اعتماد عنصر میں اضافہ ہوگا۔ زیر تعمیر این جی آئی اے گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ توقع ہے اس سے گوادر جزیرہ نما میں ترقی کو تحریک ملے گی اور پاک چین تجارت کو فروغ ملے گا۔

Comments Off on نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر55 فیصد کام مکمل ہو چکا،2ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہو جائے گا۔

Check Also

سی پیک کے تحت چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نےپاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013 سے چین پاکستان اقتصا…