انڈونیشیا کی جانب سےسی پیک خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔
.
انڈونیشیا نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایک بیان میں انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ برائے ایشیا پیسیفک اور افریقی امور عبدالقادر جیلانی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے اور انڈونیشیا بھی اس میں اپنی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اتصادی زونز میں موجود مواقعوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعلقات میں ترقی کے وسیع امکانات کی بھی نشاندہی کی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…