Home Gwadar Updates Urdu ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر اکتوبر میں مکمل ہوگا، عاصم سلیم باجوہ۔

ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر اکتوبر میں مکمل ہوگا، عاصم سلیم باجوہ۔

.

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر منصوبے پر کام آخری مراحل میں ہے اور رواں سال اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔ ایکسپریس وے بندرگاہ کو فری ٹریڈ زون (ایف ٹی زیڈ) کے دوسرے مرحلے کے ساتھ مربوط کرے گی جو زون اور کاروباری ماحول کو یکساں طور پر سہولت فراہم کرے گی۔ ایک ٹویٹ میں عاصم باجوہ نے کہا کہ 14.5 کلومیٹر آف شور ایکسپریس وے پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی ساڑھے 4 کلومیٹر سمتری سڑک زیر تعمیر ہے اور اس پر 92فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

Comments Off on ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر اکتوبر میں مکمل ہوگا، عاصم سلیم باجوہ۔

Check Also

پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…