Home Latest News Urdu ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ نے سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تجاویز دےدیں۔
Latest News Urdu - February 3, 2022

ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ نے سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تجاویز دےدیں۔

.

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کی جانب سے شائع کردہ پاکستان میں اقتصادی راہداری ترقی (ای ڈی سی) کے عنوان سے مرتب رپورٹ میں سی پیک کے ممکنہ فوائد کے مکمل حصول اور برآمدات سے آمدنی بڑھانے اور حکومت کی مالیاتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں سی پیک کے تحت تعمیر کردہ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو زیادہ سے زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے تاکہ اسے کثیرالجہتی اقدام میں تبدیل کر کے سرمایہ کاری کے منافع کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے۔ مثال کے طور پر اس میں کہا گیا ہےکہ اقتصادی رابطہ اور لینڈ لوکڈ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ انضمام سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن پروگرام میں شریک ممالک کو اسٹریٹجک مقام پر واقع گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی منڈیوں تک موثر رسائی فراہم کر سکتا ہے۔ اس سے پاکستان کو اپنے سٹریٹجک محل وقوع کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار اور خطے میں اقتصادی مرکز بننے میں مدد مل سکتی ہے۔ مزید برآں، اسٹیڈی نے سی پیک کے راستوں کے ساتھ منصوبہ بند نو خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کی ترقی کو تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

Comments Off on ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ نے سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تجاویز دےدیں۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔