Home Latest News Urdu ایف پی سی سی آئی کے بزنس مین پینل کا سی پیک منصوبہ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے اقدام کا خیر مقدم۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 17, 2019

ایف پی سی سی آئی کے بزنس مین پینل کا سی پیک منصوبہ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے اقدام کا خیر مقدم۔۔۔۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے بزنس مین پینل(بی ایم پی) نے جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کے فریقین کے درمیان سی پیک منصوبہ کے دائرہ کار خصوصاً صنعتی شعبے کو وسعت دینے کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کی پیش رفت کو نہایت خوش آئیند قرار دیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین میاں انجم نے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے علاوہ سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کے لئے قرضہ جات اور سرمایہ کاری کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات سے پاکستان میں تجارتوں کے فروغ کی راہیں ہموار ہونگی اور پاکستان کی معیشت کو کم وقت میں استحکام حاصل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف