Home Latest News Urdu پاکستان کو چین کی طرزِترقی کا ماڈل اپنانے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شعبے میں سرمایہ کاری کرنےکی ضرورت۔۔۔۔۔حفیظ شیخ، مشیر وزیر اعظم برائے خزانہ۔
Latest News Urdu - November 17, 2019

پاکستان کو چین کی طرزِترقی کا ماڈل اپنانے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شعبے میں سرمایہ کاری کرنےکی ضرورت۔۔۔۔۔حفیظ شیخ، مشیر وزیر اعظم برائے خزانہ۔

وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (آئی پی آر آئی ) کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین کی طرزِ ترقی کا ماڈل اپنانے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے پر خاص توجہ اور سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دنیا بھر کے تجارتی اداروں، سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کو پاکستان میں تعمیر پانے والے سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ صرف پاکستان اور چین تک ہی محدود نہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں جنوبی ایشیاء اور سینٹرل ایشیاء کے درمیان اہم تجارتی مرکز بننے کی استعداد موجود ہے۔انہوں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے سے تجارت کے شعبے کو فروغ دے کر پائیدار اقتصادی نمو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزیدکہا کہ چین اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کو مستفید کرنے کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے بزنس ٹو بزنس فورم کا قیام عمل میں لایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…