ایم ایل ون منصوبہ 90 فیصد مقامی آبادی کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا،وفاقی وزیر ریلوے۔
.
پاکستان ریلوے کے وزیر شیخ رشید نے کہا ہےکہ پاکستان ریلوے کے پورے ڈھانچے کی بحالی کیلئے سی پیک کے تحت مین لائن ون ون منصوبہ نیک شگون ثابت ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے اس منصوبے کو انقلابی اہمیت کا حامل قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے ریلوے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متفقہ شرائط کے تحت تعمیراتی مرحلے کے دوران مجموعی طور پر 150,000 افراد پراجیکٹ پر کام کریں گے جن میں سے 90 فیصدمقامی افراد ہوں گے جبکہ باقی 10فیصدچینی انجینئرز ہوں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…