این ڈی ایم اے کے سربراہ نے بیجنگ میں منعقدہ ویبینار میں سی پیک کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
.
بیجنگ میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ میں بین الاقوامی تعاون کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ منسٹریل فورم کے تھیم پر مبنی ورچوئل ویبینار کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے سی پیک کی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ- 19 کی جاری وبا کے باوجود سی پیک نے ترقی کی منازل خوش اسلوبی سے طے کیں ہیں جس نے دونوں ممالک کے درمیان سدا بہاراسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید بڑھایا ہے۔ اس فورم میں چودہ ممالک نے شرکت کی اور آخر میں تمام شرکاء نے آفات کے خطرے میں کمی اور انتظام میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کے ساتھ بیجنگ اعلامیہ جاری کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…