بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے پاکستان کی حمایت فولاد سے مضبوط برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔
.
سینٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز، فوڈان یونیورسٹی، شنگھائی چین کے پروفیسر لِن من وانگ لکھتے ہیں کہ جب بہت سی مغربی سیاسی قوتیں کھیلوں کے مقابلوں کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں پاکستان کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کی حمایت کا فوری اور واضح موقف کھیلوں کی سیاست کے حوالے سے تنقیدی رویہ کی نفی کرتا ہے یہ پیش رفت چین پاکستان تعلقات کی انفرادیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہےکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے فیصلے نے پاک چین تعلقات کی ‘انفرادیت’ کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود اسٹریٹجک دوستی مضبوط ہے۔ جبکہ مشکل کے ہر وقت میں دونوں فریق مدد کے لیے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ چین نے وبا کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مشکلات پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی بھرپورحمایت کی ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…