Home Latest News Urdu بیجنگ میں اعلیٰ سطحی اجلاس:چین اور پاکستان کا باہمی تعاون اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - June 21, 2023

بیجنگ میں اعلیٰ سطحی اجلاس:چین اور پاکستان کا باہمی تعاون اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار۔

.

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ان دنوں چین کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے چینی چیف آف جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ جنرل لیو ژینلی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران ملاقات کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان جاری دوطرفہ دفاعی تعاون کا اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جب کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل ساحرشمشادمرزا کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، اور یہ دوستی پاکستانی عوام کے دل ودماغ میں بستی ہے، دونوں ممالک کے فوجی تعلقات نہ صرف آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترے ہیں بلکہ دفاعی اور تربیتی شعبوں میں بھی اعلیٰ سطح کے تعاون میں بہتری آئی ہے۔

Comments Off on بیجنگ میں اعلیٰ سطحی اجلاس:چین اور پاکستان کا باہمی تعاون اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار۔

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…