Home Latest News Urdu بی آر آئی منصوبے سے چین، پاکستان سمیت پورا خطہ ترقی کرے گا: نگران وزیراعظم
Latest News Urdu - November 11, 2023

بی آر آئی منصوبے سے چین، پاکستان سمیت پورا خطہ ترقی کرے گا: نگران وزیراعظم

.

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بی آر آئی منصوبے سے چین، پاکستان سمیت پورا خطہ ترقی کرے گا۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چین کی ترقی منفرد اور بےمثال ہے، چین نے تیزی سے اپنے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، چین نہ صرف ہمارا بہترین پڑوسی ملک بلکہ آئرن برادر ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان چین کے ساتھ سی پیک کے پہلے مرحلے کو مکمل کر چکا ہے، سی پیک منصوبے سے ملک کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے ملک میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بی آر آئی منصوبہ مختلف ثقافتوں کو قریب لانے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

Comments Off on بی آر آئی منصوبے سے چین، پاکستان سمیت پورا خطہ ترقی کرے گا: نگران وزیراعظم

Check Also

اسحاق ڈار سے چینی پیپلزکانگریس کےوائس چیئرمین کی ملاقات،سی پیک تعاون کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زین…