”تاخیر نہ کریں،آج ہی سرمایہ کاری کریں” کے عنوان کے تحت سی پیک بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس 2 فروری کو منعقد ہوگی۔
.
سی پیک کے فریم ورک کے تحت اس کے منصوبوں کے سبب پاکستان میں پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کےمواقعوں کے حوالے سےآگاہی پیدا کرنے کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) پاکستان 2 فروری کو پشاور خیبر پختونخوا (کے پی) میں بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ “تاخیر نہ کریں ، آج ہی سرمایہ کاری کریں” کے عنوان کے تحت اس میں سی پیک کے ترجیحی شعبوں ، پاکستانی اور غیر ملکی تاجروں ، کاروباری افراد اور تعلیمی اداروں کے مابین تعاون اور روابط پر خاص توجہ دی جائے گی۔ مزید برآں اس پلیٹ فارم کےذریعےپاکستانی کاروباری اداروں کو چینیوں کے ساتھ روابط استوار کرنے اور خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تشہیر کا موقع میسرہوگا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …