حکومت سی پیک کو بی آر آئی کا اعلٰی معیاری منصوبہ بنانے کے لئے پرعزم ہے،وزیر خارجہ شاہ قریشی۔
.
چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین ایک ورچوئل ڈائلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سی پیک کو پاکستان کے لئے ایک مثبت تبدیلی کا حامل منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک کو بی آر آئی کا ایک اعلٰی معیاری منصوبہ بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سی پی سی کے ساتھ پارٹی سطح پر تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہاں ہے تاکہ دونوں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرسکیں اور گورننس ، پارٹی بِلڈنگ اور پارٹی تنظیم سے متعلق اہم تجربات کا تبادلہ کرسکیں۔ انہوں نے پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 21 مئی 2021 کوستر سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ سی پی سی اور جنرل سیکریٹری ژی جن پنگ کو ان کےاہم کارناموں پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مستقل حمایت پر چینی قیادت کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…