Home Gwadar Updates Urdu حکومت پاکستان سی پیک منصوبہ میں مختلف میگاپراجیکٹس کی شمولیت کے حوالے سےچین کے ساتھ تبادلہ خیال کے عمل کو فروغ دے گی۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی

حکومت پاکستان سی پیک منصوبہ میں مختلف میگاپراجیکٹس کی شمولیت کے حوالے سےچین کے ساتھ تبادلہ خیال کے عمل کو فروغ دے گی۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی

وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان سی پیک منصوبہ کے تحت ہائیڈرو پاور،آئل ریفائنری اور سٹیل ملز کے شعبوں سے متعلق میگا پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرنے کے لئے چین کے ساتھ اعلٰی سطحی مشاورتی اجلاسوں کا انعقاد کرے گی۔ جبکہ حکومت اوور لینڈ ایل این جی ٹرمینلز،7000میگاواٹ بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،پاکستان سٹیل ملز اور آئل ریفائنریز جیسے اہم پراجیکٹس سے متعلق مشاورتی گفت و شنید کے علاوہ تجارتوں اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ طور پر معاہدوں کو فروغ دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سی منصوبہ کے تمام پراجیکٹس خوش اسلوبی سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں اور کوئی پراجیکٹس سست روی کا شکار نہیں۔ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں کو انہوں نے بتایا کہ گوادر ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی ہے اور گوادر فری زون سے متعلق امورکو نمٹا دیا گیا ہے جس کے سبب 19چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری اور اپنی صنعتی سازو سامان کی تنصیب میں خواہشمندی کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے گوادر کے لئے 300میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی منظوری دی ہے جس کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …