Home Latest News Urdu دنیا کو عالمی وبائی مرض کے خلاف جنگ میں چینی قیادت کے اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت۔۔ مصطفیٰ حیدرسید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ
Latest News Urdu - April 1, 2020

دنیا کو عالمی وبائی مرض کے خلاف جنگ میں چینی قیادت کے اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت۔۔ مصطفیٰ حیدرسید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ

Enter Your Summary here.

30 مارچ 2020 کو اکیڈمی آف کنٹمپریری چائینہ اینڈ ورلڈ سٹیڈیز نے کووڈ- 19 کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کے لئےایک بین الاقوامی تھنک ٹینک ویبینار کا اہتمام کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس ویب سیمینار میں برازیل ، مصر ،فرانس ، چین ، اسپین اور پاکستان کے مقررین نےشرکت کی اور انہوں نےتبادلہ خیال کرتے ہوئے کووڈ ۔19کے مضمرات اور اس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق مشترکہ بین الاقوامی ردعمل ظاہر کیا۔ پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدرسید نے اس مباحثے میں پاکستان کی جانب سے نمائیندگی کی۔ اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ حیدر سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے کیونکہ وطنِ عزیز میں اس عالمی وباء کے کیسز 1000 سے تجاوز کر گئے ہیں۔ مثالی نیشنل گورننس اور معاشرتی اقتصادیات کے ذیل میں ان کا کہنا تھا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی(سی پی سی)اس وقت دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے جو 90 ملین سے زیادہ ممبروں پر مشتمل ہے اس پارٹی کی قیادت نے چین میں مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہنے کے حوالے سے پوری دنیا کے لئے مثال قائم کی ہے۔اس وقت چینی عوام ، ریاست اور علی بابا جیسے بڑے کاروباری ادارے وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہیں اور اس مشکل گھڑی کے دوران ان کا اتحاد قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سے بہت کچھ سیکھنے کو مل سکتا ہے۔کیونکہ اس وقت عالمی سطح پر 1.5 ارب آبادی کو اس وبائی مرض سے خطرات لاحق ہیں اور اس بیماری کا سب سے زیادہ منفی اثر چین پر پڑ سکتا ہے۔ لیکن چین اس وبائی مرض سے انتہائی موثر انداز میں نمٹ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی شہرووہان کا 20000 طبی پیشہ ور افراد کا رخ کرنا اور پھر اس وبائی مرض پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کرنا ایک ایسا کیس اسٹڈی ہے جس سے ٹینک ٹینک بخوبی احسن طریقے سے سبق حاصل کر سکتے ہیں اور سیکھ سکتے ہیں چونکہ اس وقت جہاں ان کے اپنے ممالک کووڈ-19 کےوبائی مرض سے نبرد آزما ہیں اور تاحال اس پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …