Home Latest News Urdu دورہ چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی مضبوطی اور سی پیک کی ترقی کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا،وزیراعظم عمران خان۔
Latest News Urdu - February 14, 2022

دورہ چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی مضبوطی اور سی پیک کی ترقی کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا،وزیراعظم عمران خان۔

.

صحافیوں، سابق سفارت کاروں اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے حالیہ دورہ چین اور چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی جہت سے روشناس کیا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ دورہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظر نامے سے منسلک ہے اور چین نے مخصوص منصوبوں کے ذریعے پاکستان کو اقتصادی مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے سی پیک پر کام کی رفتار سست ہونے کے تاثر کو مسترد کیا اور اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان میں چین کے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

Comments Off on دورہ چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی مضبوطی اور سی پیک کی ترقی کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا،وزیراعظم عمران خان۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …