دوستی ایف ایم چینل نے پاک چین دوستی کے 71 سال کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔
.
اسلام آباد میں پاک چین دوستی کے 71 سال کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا اہتمام دوستی ایف ایم چینل نے کیا تھا جہاں نامور اسکالرز اور ماہرین تعلیم نے پاک چین تعلقات پر روشنی ڈالی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا کہ پاک چین دوستی غیر متزلزل باہمی تعاون، اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رشتہ دونوں ممالک کے درمیان گہری جڑوں پر مشتمل اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…