Home Latest News Urdu راشکئی سپیشل اکنامک زون اگلے ماہ فعال ہو جائے گا
Latest News Urdu - February 13, 2023

راشکئی سپیشل اکنامک زون اگلے ماہ فعال ہو جائے گا

.

 

 

 

خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید اقبال خٹک نے کہا ہے کہ راشکئی اقتصادی زون پر انفرااسٹرکچر کا98 فیصد کامکمل ہو چکا ہے اور یہ اقتصادی زون مارچ 2023 میں آپریشنل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا پی ایس ای زیڈ کے پی حکومت کا چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے صنعتی تعاون کے تحت ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو سی پیک خصوصی اقتصادی زون کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ان چار ترجیحی سپیشل اکنامک زونز میں سے ایک ہے جو اگلے مہینے کام کرنے والا پہلا سپیشل اکنامک زون ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاور ٹرانسمیشن اور ٹرانسفارمیشن منصوبے کے اہم حصے ہیں جو کہ تکمیل کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی خصوصی توجہ اس میں برآمدی صنعتی یونٹس قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 400 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے علاوہ اس زون میں ڈھائی سے تین لاکھ تک براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کرنے کی بھی توقع ہے ۔

 

 

 

Comments Off on راشکئی سپیشل اکنامک زون اگلے ماہ فعال ہو جائے گا

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…