سنچری اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ راشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 360ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سی پیک پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی شاہ نے کہا ہے کہ سنچری اسٹیل (پرائیویٹ) لمیٹڈ راشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 360 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ مزید برآں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ راشکئی خصوصی اقتصادی زون کو تمام ضروری سہولیات جن میں بجلی ، گیس اور پانی وغیرہ شامل ہیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر لیاقت علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ اقتصادی زون کی ترقی کے پہلے مرحلے میں چینی کمپنی اپنا پلانٹ قائم کرنے والی پہلی غیر ملکی انٹرپرائز بن گئی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ صرف راشکئی اقتصادی زون براہ راست یا بلواسطہ 200,000 ملازمتیں پیدا کرے گا اور 347 ارب روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹھٹھہ میں دھابیجی سپیشل اکنامک زون (ڈی ایس ای زیڈ) اور پشین میں بوستان انڈسٹریل زون میں بھی ترقیاتی کام جاری ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…