Home Latest News Urdu سی پیک افغانستان میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا، سینیٹر مشاہد حسین سید۔
Latest News Urdu - September 13, 2021

سی پیک افغانستان میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا، سینیٹر مشاہد حسین سید۔

.

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کا شکار افغانستان کے لیے سی پیک آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے کیونکہ یہ اس کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابل میں نئی ​​انتظامیہ نے پہلے ہی چین کے ساتھ سی پیک کے لیے تعاون کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ مزید برآں پاکستان اور چین صفِ اول کےممالک ہیں جنہوں نے افغانستان کے لیے امداد کا وعدہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 ملین امریکی ڈالر مالیت کا خوراک اور طبی سازو سامان افغانستان بھیجے گا جبکہ پاکستان نے پہلے ہی ملک کو خوراک اور دواؤں کا سامان بھیج دیا ہے۔

Comments Off on سی پیک افغانستان میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا، سینیٹر مشاہد حسین سید۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …