Home Latest News Urdu سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کی جانب سے تین نئی شاہراہوں کی منظوری،کئی دوسرے منصوبوں پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - October 27, 2020

سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کی جانب سے تین نئی شاہراہوں کی منظوری،کئی دوسرے منصوبوں پر تبادلہ خیال۔

.

ملک میں رابطہ کاری کے سلسلے کو آگے بڑھانے اور موجودہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نے گروپ کے آٹھویں اجلاس کے دوران پاکستان میں تین بڑے روڈ پراجیکٹس کی منظوری دی ہے۔ اجلاس میں پشاور سے ڈی آئی خان (320 کلومیٹر) ، سوک ایکسپریس وے چکدرہ سے فتح پور فیز ٹو(182 کلومیٹر) اور دیر ایکسپریس وے(30 کلومیٹر) تک موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان کی طرف سے عہدیداروں نے مین لائن (ایم ایل) -1 منصوبے ، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) ، پشاور سرکلر ریلوے (پی سی آر) اور کوئٹہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔جبکہ دیگر منصوبوں میں چترال۔ شندور-گلگت ، نوکنڈی مشخیل پنجگور اور میر پور مظفر آباد مانسہرہ کے منصوبے شامل ہیں۔

Comments Off on سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کی جانب سے تین نئی شاہراہوں کی منظوری،کئی دوسرے منصوبوں پر تبادلہ خیال۔

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…