سی پیک سماجی و اقتصادی ترقی کے نئے مواقعوں کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی۔
.
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان افغانستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ (پاک افغان پی ایف جی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 8 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سی پیک کو تعمیر و ترقی کے خواب کو عملی جامع پہنانے خاص طور پر کووڈ-19 کے بعد کے عالمی منظر نامے میں بہتری کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعتی اور ہم آہنگی کے دور کا آغاز کر رہا ہے جن سے ہم بھرپور طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






