Home Latest News Urdu سی پیک عوامی روابط کو مضبوط بنانے کا ایک بہترین موقع ہے،پینگ چنکسو
Latest News Urdu - December 31, 2021

سی پیک عوامی روابط کو مضبوط بنانے کا ایک بہترین موقع ہے،پینگ چنکسو

.

آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کے اشتراک سے منعقدہ “سی پیک اور پاک چین دوستی” کے عنوان سے منعقدہ پینٹنگ مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء اور جیتنے والوں کے لیے ایک آن لائن ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچینی سفارت خانے کی منسٹر پینگ چنکسو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور تعاون سے دوستی نئی بلندیوں تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے سی پیک کو عوامی روابط کو مضبوط بنانے اور سماجی و اقتصادی ترقی اور علاقائی رابطوں کا ایک اہم محرک قرار دیا۔ اس کے علاوہ صدر اے پی سی ایف اے محمد اخلاق عثمانی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات مبشر توقیر شاہ اور سفیر نغمانہ ہاشمی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Comments Off on سی پیک عوامی روابط کو مضبوط بنانے کا ایک بہترین موقع ہے،پینگ چنکسو

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …