سی پیک منصوبہ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم عمران خان۔
.
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی ترقی کے لئے سی پیک منصوبے ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیاجس سے خطے میں اقتصادی نمو اور ترقی کے بہترین مواقع ہموار ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گذشتہ کئی عشروں میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں حاصل کردہ کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ پاکستان غربت کے خاتمے کے لئےچین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے پُر امید ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…