سی پیک منصوبہ کے مشرق وسطٰی اور مشرق بعید تک وسعت سے پاکستان کو بے پناہ فوائد حاصل ہونگے۔۔۔۔صدر،آزاد جموں کشمیر
آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نےپاکستان ساؤتھ ایسٹ ایشیاء بزنس فورم کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے ثمرات کے سبب پاکستان جہاں عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر ابھرا ہے وہی سی پیک منصوبہ کو مشرق وسطیٰ اور مشرق بعید تک وسعت دینے سے ملک کو سماجی-اقتصادی ترقی کے بے پناہ مواقع اور فوائد میسر آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تیز ترین اقتصادی نمو کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کو 212 ملین کی مجموعی آبادی میں سے صرف 120-130 ملین نوجوانوں کو باہنر بنانا ہوگا۔اس کے علاوہ انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا اثاثہ قرار دیا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …