Home Gwadar Updates Urdu گوادر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا باقائدہ آغاز۔۔۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - November 11, 2019

گوادر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا باقائدہ آغاز۔۔۔۔۔

گوادر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراجیکٹ(جی این آئی اے پی) کو باقائدہ طور پر متعارف کرانے کے بعد اس پرکام کی پیش رفت کا آغاز ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق جی این آئی اے پی 7-1ارب یوان کی لاگت سے بین الاقوامی امداد سے تعمیر ہونے والا ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے جس کی تکمیل کو چائینہ ریلوے انجینئرنگ بیورو کی شاخ ائیرپورٹ انجینئرنگ یقینی بنائے گی۔واضح رہے کہ یہ ائیرپورٹ گوادر کے شمال مشرقی حصے میں مکران کے ساحلی ہائی وے سے 26کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس ائیرپورٹ کا احاطہ 43ایکڑ پر مشتمل ہے جبکہ اس کی رن وے 3658میٹر پر میحط ہوگی۔ائیرپورٹ کے لئے پانی اور بجلی کی سہولیات ایچ وی اے سی فراہم کرے گی۔جبکہ کمپنی مطلوب انفراسٹریکچر مثلاًہسپتال،سکول،فیملی احاطے اور فلائٹ زون لیول کی تعمیر کو بھی یقینی بنائے گی۔اسی طرح جی این آئی اے کے ڈیزائن کو سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔اس ائیرپورٹ کی خوش اسلوبی سے تکمیل سے گوادر ایک جدید شہر کے طور پر ابھرے گا۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے اس ائیرپورٹ کی سنگ بنیاد کو چینی سفیر برائے پاکستان کے ہمراہ 29مارچ 2019ء کو رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 13 مئی سے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک عوامی جمہوریہ چین کے دار الحکو…