سی پیک منصوبہ کے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پراجیکٹ پر 46فیصد کام کی پیش رفت مکمل۔۔۔۔پارلیمانی سیکریٹری برائے منصوبہ بندی۔
Sharza Enter Your Summary here.
پارلیمانی سیکریٹری برائے منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات کنول شوزیب نے قومی اسمبلی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 51ارب ڈالر مختص کیے گئے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس میں سے 13منصوبے مکمل ہو گئے ہیں جن پر 11ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے جبکہ دیگر 21 ارب ڈالر لاگت کے 13پراجیکٹس پر کام کی پیش رفت جاری ہے۔اس کے ساتھ اضافی 21 ارب ڈالر کی لاگت کے پراجیکٹس پر گفت و شنید کی جاری ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی کو آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر کام کی پیش رفت 46فیصد تک مکمل ہو چکی ہے جبکہ بقیہ کی تکمیل کے بعد انہیں فعال کیا جائے گا۔ اسی طرح گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا جسے چینی گرانٹ سے مکمل کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرتوانائی عمر ایوب نے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ چترال کے مختلف قصبوں کے لئے بجلی کی فراہمی کے لئے 132کلو واٹ گرڈ سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے 300 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …