سی پیک نے پاکستان کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں مدد فراہم کی۔
Enter Your Summary here.
چائینہ رینیوبل انرجی انجینئرنگ انسٹیٹیوٹ (سی آر ای ای آئی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) نے پاکستان جیسے ممالک کو پن بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاروں کوراغب کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ بی آرآئی کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) نے قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں پاکستان کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد فراہم کی ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2019 کے آخر تک چین نے پاکستان میں 24 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس میں حصہ لیا تھا جس میں لگ بھگ 12,282 میگاواٹ کی گنجائش موجود ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 6680 میگاواٹ کی گنجائش کے 9 منصوبے زیر تعمیر ہیں۔15 منصوبے بنائے گئے ہیں جس میں 5602 میگاواٹ کی پیداوار کی صلاحیت موجود ہے۔