سی پیک پاکستان کی پائیدار اور جامع اقتصادی نمو میں اہم کردار ادا کررہا ہے،وفاقی وزیر علی زیدی ۔
.
وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سی پیک میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے تجارتی ، صنعتی اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے راشکئی خصوصی اقتصادی زون کے تجارتی آغاز کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کی پائیدار اور جامع نمو میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چین پاکستان میں نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی مراعات پر بھی منصوبہ سازی کر رہی ہے۔ آر ایس ای زیڈ کے آغاز میں چین کے انٹرپرائز سنچری اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ نے 366 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔