سی پیک کا سفر خوش اسلوبی سے جاری، وزیر اعظم عمران خان 21 نومبر کو راشکئی اقتصادی زون کا افتتاح کریں گے
.
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے راشکئی اقتصادی زون کے افتتاح کے حوالے سےجائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعمیر کردہ راشکئی اقتصادی زون کا افتتاح 21نومبر کووزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ خصوصی اقتصادی زون خطے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ مزید برآں انہوں نے افغانستان کو پرامن ملک بنانے کے لئے سی پیک میں شمولیت کی دعوت دینے کے امکان کی جانب بھی اشارہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…






