Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک کے تحت ڈیجیٹل سلک روڑ پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔
Opinion Editorials in Urdu - September 27, 2020

سی پیک کے تحت ڈیجیٹل سلک روڑ پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔

.

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ڈیجیٹل سلک روڈ کے تحت پاکستان اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بحالی کو یقینی بنائے گا۔ مثال کے طور پر چینی کمپنی ہواوے میرین کا 2017ءمیں ایک پاکستانی کمپنی کے ساتھ مشترکہ منصوبہ تھا جو پاکستان کو کینیا اور جبوتی سے جوڑنے کے لئے پاک ایسٹ افریقہ کیبل ایکسپریس تعمیر کرے گا۔ ڈیجیٹل سلک روڈ کا تصور قومی ترقی اور اصلاحی کمیشن ، وزارت برائے امور خارجہ اور عوامی جمہوریہ چین کی وزارت تجارت کے ذریعہ 2015ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔ڈیجیٹل ریشم روڑ پرکشش بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس کا مقصد ایشیاء ، مشرق وسطیٰ ، یورپ ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے بیلٹ اینڈ روڈ والے ممالک میں انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ، خلائی تعاون کو مزید گہرا کرنا ، مشترکہ ٹیکنالوجی کے معیار کو ترقی دینا اور انتظام و انصرام کے سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

Comments Off on سی پیک کے تحت ڈیجیٹل سلک روڑ پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔