Home Latest News Urdu سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کے شعبے پر خاص توجہ مرکوز ہے۔
Latest News Urdu - January 19, 2021

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کے شعبے پر خاص توجہ مرکوز ہے۔

.

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام سے خصوصی ملاقات کی اور سی پیک کے دوسرے مرحلےمیں زراعت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نے اس ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون ، زراعت ، سائنس و ٹیکنالوجی ، سیاحت اور دیگر شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔ سید فخر امام نے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر تحقیق کے ذریعے زرعی پیداوار کو بڑھانے میں چینی اکیڈمیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

Comments Off on سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کے شعبے پر خاص توجہ مرکوز ہے۔

Check Also

سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سنیئر رہنما،رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پار…