Home Latest News Urdu شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہونگے،چینی ماہرین۔
Latest News Urdu - April 16, 2022

شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہونگے،چینی ماہرین۔

.

شینگوا یونیورسٹی بیجنگ کے نیشنل اسٹریٹیجی انسٹیٹیوٹ کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کیان فینگ نے کہا ہےکہ شہباز شریف کے پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری آئےگی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جب سے شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو خاص ترجیح دی ہےجس کا چینی وزارت خارجہ نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔ مسٹر فینگ نے یہ بھی کہا کہ دونوں طرف سے حالیہ حوصلہ افزا بیانات کے نتیجے میں چین پاکستان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Comments Off on شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہونگے،چینی ماہرین۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…