صدر پاکستان عارف علوی کی چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین جنرل ژی قیلیانگ سے ملاقات۔۔۔ چین کی جانب سے مختلف شعبوں میں معاونت کی تعریف۔۔
صدر پاکستان عارف علوی نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین جنرل ژی قیلانگ سے ملاقات کی ہے۔اس دوران انہوں نے دفاعی شعبے میں چینی مدد خصوصاً سیکیورٹی سے متعلق امور میں چینی معاونت کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے تمام بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں کشمیر کے مسئلے میں پاکستانی موقف کی حمایت کرنے کے علاوہ کشمیر میں انڈیا کے روا رکھنے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرکے پاکستان کا ایک مثالی دوست ہونے کا حق ادا کیا ہے۔
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…