محمد ذیشان علی نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب، خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی کے طور پر منتخب
پاکستان خلائی تحقیق کے میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی چین کے خلائی مشن ’شین ژو 24‘ کے تحت آج خلا کے سفر پر روانہ ہوں گے جہاں وہ چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلاباز ہوں گے۔چینی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 18 منٹ پر جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوگا۔ یہ مشن پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق کے شعبے میں جاری تعاون کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اسپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی اس مشن میں سائنسی ماہر کی حیثیت سے حصہ لیں گے اور خلائی اسٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔ یہ مشن اسپارکو اور چین کی خلائی ایجنسی کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائی سنگھ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، شاندار استقبال
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے (آئی ڈی سی پی سی) کے وزیر لیو ہائی سنگھ پاکستان …





