مشیر وزیراعظم برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کی شنگھائی میں واٹر ڈیسالنیشن پلانٹس مینوفیکچرر کمپنی اور ڈیجیٹل سروسز پرووائڈر کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقات۔۔۔۔
مشیر وزیر اعظم برائے صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ درمیان آزاد تجارتی معاہدہ-II کے نفاذ سے سینو-پاک دو طرفہ تعلقات ترقی کی ایک نئی جہت سے روشناس ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائینہ انٹرنیشل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای)میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II سے تمام شعبوں خصوصاً بزنس ٹو بزنس دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش میں پاکستانی تاجروں کو چینی منڈی میں اپنی مصنوعات متعارف کرانے کے شاندار مواقع میسر آئے۔واضح رہے کہ مشیر وزیراعظم نے اس دورے میں سوزہو نامی پانی صاف کرنے کے سازوسامان اور ڈیسالنیشن پلانٹس تیار کرنے والی چینی کمپنی کے عہدیدار سے بھی ملاقات کی ہےاور اس کمپنی کے نیسلے اور پیپسی کے ساتھ بھی تجارتی مراسم استوار ہیں۔اس کے علاوہ مشیر وزیر اعظم نے آنہوئی ایزی بزنس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے عہدیدار سے بھی ملاقات کی ہے جو چینی وزارت تجارت اور چائینہ کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کو الیکٹرانک-گورنمنٹ،ای-پورٹس اور ڈیجیٹلائزیشن کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…