Home Gwadar Updates Urdu نئی شاہراہ ریشم کے ذریعے سے جی سی سی اور مشرقی وسطیٰ تک رابطہ سازی کے عمل میں گوادر بندرگاہ بنیادی اہمیت کا حامل۔۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - November 9, 2019

نئی شاہراہ ریشم کے ذریعے سے جی سی سی اور مشرقی وسطیٰ تک رابطہ سازی کے عمل میں گوادر بندرگاہ بنیادی اہمیت کا حامل۔۔۔۔

چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور بزنس کے چئیرمین سمیع اللہ ووہرا نے قطری روزنامہ دی پیننسولا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور اس سے جڑے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو (بی آر آئی) میں پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے چونکہ گوادر بندرگاہ بی آر آئی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور ریجنل حب کے طور پر ابھر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی بدولت نئی شاہراہ ریشم کا انیشیٹو گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) سے منسلک ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور بزنس کے چئیرمین نے دوحہ،قطر میں منعقدہ سلک روڑ ایگزبشن میں مدعی کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ جی سی سی کے اسلامی ممالک اور مشرق وسطیٰ کو چینی صوبہ سنکیانگ سے یورپ تک کے بی آر روٹ پر رابطہ سازی قائم کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور …