نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر55 فیصد کام مکمل ہو چکا،2ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہو جائے گا۔
.
گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک اہلکار کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ(این جی آئی اے) نے نیا تعمیری معیار حاصل کر لیا، اس کا کثیر سطح کا 55 فیصد کام مکمل ہو چکا اور 2 ماہ میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس کی تعمیر پرلاگت کا تخمینہ 51 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ جدید حفاظتی خصوصیات کی تنصیب پر پیشرفت، این جی آئی اے کا لازمی حصہ 39 ہولڈ یا ہینڈ بیگج اسکیننگ مشینوں کی تنصیب کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ نئی مشینوں کی تنصیب کے بعد مسافروں کی سکریننگ کے حوالے سے قابل اعتماد عنصر میں اضافہ ہوگا۔ زیر تعمیر این جی آئی اے گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ توقع ہے اس سے گوادر جزیرہ نما میں ترقی کو تحریک ملے گی اور پاک چین تجارت کو فروغ ملے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…