وزیراعظم شہباز شریف چین کی شراکت سے قائم کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 3 (کے-3) کا افتتاح کریں گے
.
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کی جانب سے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-3 کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا جو ملک کو مزید 1100 میگاواٹ صاف، قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرے گا۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ممبر پاور پی اے ای سی اور اس کی سائنسدانوں، انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی ٹیم کی کاوشوں کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے ملک کی توانائی کی صنعت کو جدید بنانے کے لیے اہم قدم قرار دیتے مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ کے-3 کا افتتاح پاکستان کے سول نیوکلیئر پاور پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ کامیاب جوہری توانائی پروگرام پی اے ای سی اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کی مربوط اور جاری کوششوں کا نتیجہ ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…