Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے چیئرمین کی ملاقات
Latest News Urdu - February 4, 2022

وزیراعظم عمران خان سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے چیئرمین کی ملاقات

.

وزیراعظم عمران خان نے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے چیئرمین اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے وائس چیئرمین  ہی لائفنگ سے ورچوئل ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے سی پیک کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مستقبل کے اقدامات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔کووڈ-19وبا سے قطع نظر دونوں فریقین کے مشترکہ تعاون کی وجہ سےسی پیک کے تمام منصوبوں پر کام بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس سلسلے میں این ڈی آر سی اور دونوں اطراف کے متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہا۔اس اجلاس میں وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جبکہ  ہی لائفنگ کے ساتھ وائس چیئرمین ننگ جیزے اور تانگ ڈینگجی اور این ڈی آر سی کے دیگر سینئر حکام شامل تھے۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ اور این ڈی آر سی کے درمیان تعاون جو کہ دوسری امور کے ساتھ ساتھ چین کے صنعتی یونٹس کوسی پیک خصوصی اقتصادی زونزمیں منتقل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا اور چین اور دیگر جگہوں سے سرمایہ کاری کو تیز کرے گا۔ دونوں فریقوں نے گوادر پر 6ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ میٹنگ کے منٹس پر بھی دستخط کیے جو 30 دسمبر 2021 کو منعقد ہوئی تھی۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے چیئرمین کی ملاقات

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک،ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانا نا گزیر: اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چین…