وزیراعظم عمران خان نےکھیلوں کو سیاست سے دور رکھنے کے لیے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔
.
ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہر مشکل وقت میں ہمیشہ سے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی نئی راہیں ہموار ہونگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کا بنیادی مقصد بیجنگ کے سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنا ہے جس میں چین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا کیونکہ کچھ ممالک نے ایونٹ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک اور دیگر مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…