وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے، پاکستانی سفیر معین الحق
.
چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان یکم نومبر سے شروع ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب اختتام کے بعد مدعو کیا گیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…