Home Latest News Urdu وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران چین کے ساتھ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے پُر امید۔
Latest News Urdu - October 31, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران چین کے ساتھ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے پُر امید۔

.

چائینہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئندہ دورے کے دوران چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارتی و کاروباری تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے پُر امید ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ اور چینی قیادت کے ساتھ گفت و شنید کے منتظر ہیں۔ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے چین کی طرف سے دی جانے والی امداد کے حوالے سے انہوں نے چینی قیادت،عوام اور کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دل کھول کر تعاون کیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جو دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے فلیگ شپ منصوبے نے پاکستان میں توانائی کے شعبے اور انفراسٹرکچر میں ایک انقلاب پیدا کیا ہے۔

Comments Off on وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران چین کے ساتھ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے پُر امید۔

Check Also

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے من میٹلز کے نائب صدر اور چین کے میٹالرجیکل …