وزیر اعظم عمران خان دو طرفہ تعلقات اور سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لئے آج چین روانہ ہونگے۔۔۔۔۔
وزیراعظم عمران خان اپنے چین کے تیسرے سرکاری دورے پر آج چین روانہ ہو رہے ہیں۔ جس میں سی پیک منصوبہ کے تحت زراعت،صنعت اور سماجی اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے علاوہ چین-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے کے اطلاق سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم اس دورے میں چینی صدر شی جنگ پنگ اور وزیر اعظم لی قی قیانگ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان بیجنگ میں چائینہ-پاکستان بزنس فورم سے خطاب کے علاوہ کئی چینی اہم عہدیران سے ملاقات بھی کریں گے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …